بھارت نے کلبھوشن یادیو کا کیس لڑنے کیلئے 4 پاکستانیوں کا نام تجویز کر دیا

بدھ 12 اپریل 2017 19:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء) بھارت نے کلبھوشن یادیو کا کیس لڑنے کیلئے 4 پاکستانیوں کا نام تجویز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کو پھانسی کی سزا سے بچانے کیلئے کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی جریدے ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت نے کلبھوشن کا مقدمہ لڑنے کیلئے پاکستان سے ہی وکلاء منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت نے اس مقصد کیلئے 4 پاکستانیوں کے نام تجویز کیے ہیں۔ بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کا مقدمہ لڑنے کیلئے جن 4 پاکستانیوں کا نام تجویز کیا گیا ہے ان میں سماجی کارکن جبران ناصر، انصار برنی، عاصمہ جہانگیر اور اعتزاز احسن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :