کلبھوشن جعلی نام سے پاکستان آتا جاتارہا ،ْبھارت جانتا ہے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں ،ْعبدالباسط

ْ کلبھوشن کا ٹرائل شفاف اور قانون کے مطابق ہوا ،ْ ہمارے پاس کافی ثبوت موجود ہیں ،ْ انٹرویو پاکستان اوربھارت میں قونصلر رسائی لازمی ہونیکا کوئی معاہدہ نہیں ،ْپاکستانی ہائی کمشنر

بدھ 12 اپریل 2017 23:23

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہاہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جعلی نام کے ساتھ پاکستان آتا جاتا رہااوربھارت بھی جانتا ہے کہ ہمارے پاس تمام ثبوت موجود ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کا بھارتی چینل کو انٹرویودیتے ہوئے کہنا تھا کہ کلبھوشن کا ٹرائل شفاف اور قانون کے مطابق ہواکیونکہ اس کیخلاف ہمارے پاس کافی ثبوت موجود ہیں۔

کلبھوشن اپنی سزا کے خلاف اپیل کرسکتاہے تاہم حساس معاملات میں قونصلررسائی نہیں دی جاتی۔پاکستان اوربھارت میں قونصلر رسائی لازمی ہونیکا کوئی معاہدہ نہیں انہوں نے کہا کہ حساس معلومات کو پبلک نہیں کیا جاتا،پاکستان نے بھارتی حکومت سے بھی شواہد شیئر کیے ہیں۔ کلبھوشن دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھااوربھارت جانتا ہے کہ ہمارے پاس ثبوت موجودہیں۔

متعلقہ عنوان :