پشاورہائیکورٹ نے کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق ڈی ایس پی رجب علی کو رہاکرنے کا حکم دیدیا

منگل 11 اپریل 2017 16:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)پشاور ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کی جانب سے سزا معطل کرتے ہوئے کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق ڈی ایس پی رجب علی کو رہاکرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے کرپشن اور غیر قانون اثاثہ جات کے الزام میں قید رجب علی کی جانب سے دائر رٹ کی سماعت کی ۔ عدالت نے احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سات سال کی قید اور ایک کروڑ جالیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا معطل کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کردیے ۔ پشاور ہائی کی احتساب عدالت نے سابق ڈی ایس پی مردان رجب علی کو غیر قانونی اثاثوں کے الزام میں سات سال قید اور ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کی سزا سنا ئی تھی۔

متعلقہ عنوان :