پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کشتی کو حادثہ، 3 اہلکار شہید

منگل 11 اپریل 2017 19:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں 3 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں 3 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بحیرہ عرب میں پاکستان میری ٹائم ایجنسی کی کشتی ایم ایس ایس وحدت کو اتوار کے روز حادثہ پیش آیا۔

کشتی میں کل 7 اہلکار سوار تھے جن میں سے 3 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 3 اہلکاروں کو ڈوبنے کے باوجود زندہ بچا لیا گیا۔ حادثے کے بعد پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کیساتھ بھارتی کوسٹ گارڈز نے ریسکیو آپریشن کیا۔ حادثے میں شہید ہونے والے اور زندہ بچ جانے والے جوان بھارتی بندرگاہ پر پہنچائے گئے تھے جنہیں اب پاکستان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :