کابینہ نے غیر قانونی افغان تارکین وطن کی رجسٹریشن کی منظوری دی ہے، وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان کا ایوان بالا میں جواب

منگل 11 اپریل 2017 19:27

اسلام آباد ۔11 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء) سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ کابینہ نے غیر قانونی افغان تارکین وطن کی رجسٹریشن کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر راحیلہ مگسی اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے ایوان کو بتایا کہ 30 لاکھ افغان پناہ گزینوں کی واپسی ایک چیلنج ہے۔

15 لاکھ کے پاس رجسٹریشن کا کارڈ موجود ہے۔ نادرا باقی 15 لاکھ افراد کی رجسٹریشن کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے غیر ملکی تارکین وطن کی مداخلت روکنے کے لئے مغربی سرحد پر موثر انتظام کے لئے 36 ارب روپے کی لاگت سے 29 سی اے ایف ونگز کے قیام کی منظوری دی ہے۔

متعلقہ عنوان :