عمران خان اور شیخ رشید کے درمیان ملاقات ‘ پانامہ لیکس کا فیصلہ آنے کے بعد ملک بھر کے دورے کرنے پر اتفاق

پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر ملک بھر کے دورے کروں گا، فیصلے کے بعد حکومت کو ہر محاذ پر ٹف ٹائم دینگے،سربراہ عوامی مسلم لیگ

منگل 11 اپریل 2017 20:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی ملاقات ‘ دونوں رہنمائوں نے پانامہ لیکس کا فیصلہ آنے کے بعد ملک بھر کے دورے کرنے پر اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی۔

جس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور پانامہ لیکس کیس کے آنے والے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے پانامہ کیس کے بعد ملک بھر کے دورے کرنے پر اتفاق کیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر ملک بھر کے دورے کروں گا۔ فیصلے کے بعد حکومت کو ہر محاذ پر ٹف ٹائم دیں گے۔ …(رانا)