وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کو مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کا نیا صدر بنانے کے امکانات پیدا ہو گئے

منگل 11 اپریل 2017 21:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کو مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کا نیا صدر بنانے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں سابق صوبائی صدر پیر صابر شاہ کی جگہ ان کی تقرری کی جا رہی ہے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لئے سابق گور نرسردار مہتاب کی طرف سے معذرت کے بعد جی ایس کا عہدہ پنجاب کو جانے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ (ن) کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور کارکنوں کی درخواست پر مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر پیر صابر شاہ کی جگہ انجینئر امیر مقام کو صوبائی صدر کی تقرری کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر کی تقرری کے لئے مشاورت شروع کردی گئی ہے ۔ انتخابات سے قبل پارٹی کو منظم اور متحرک کرنے کے لئے تنظیم پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی صوبائی صدر کی تقرری پر باہمی مشاورت کے بعد ان کی نامزدگی کر دی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :