کراچی:آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اشفاق لغاری کے اغواء میں اہم پیش رفت

اغواء کاروںکی مغوی کے اہل خانہ کو افغان نمبر سے کال- ---"پیسے جمع کر کے رکھیں کسی بھی وقت دوبارہ کال کر یں گی--" اغواء کاروں نے نہیں بتایا کہ انہیں رہائی کے بدلے کتنے پیسے درکار ہیں تاہم اشفاق لغاری کے اہل خانہ نے اس بارے پولیس کو آگاہ کر دیا ، تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا

منگل 11 اپریل 2017 21:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اشفاق لغاری کے اغواء میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، اہل خانہ کو افغان نمبر سے کال موصول ہوئی ہے جس میں رہائی کے بدلے پیسوں کا تقاضا کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے سے لاپتہ ہونے والے اشفا ق لغاری کے اغواء میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، اغواء کاروں نے مغوی کے اہل خانہ کو افغان نمبر سے کال کر کے کہا ہے کہ ’’پیسے جمع کر کے رکھیں کسی بھی وقت دوبارہ کال کر یں گے ‘‘۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اغواء کاروں کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں رہائی کے بدلے کتنے پیسے درکار ہیں تاہم اشفاق لغاری کے اہل خانہ نے اس بارے میں پولیس کو آگاہ کر دیا ہے اور تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔یاد رہے اشفا ق لغاری سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست ہیں جنہیں سپر ہائی وے سے اغواء کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :