سندھ بھارت کا حصہ نہ ہونابہت دکھ کی بات ہے،ایل کے ایڈوانی

پیر 10 اپریل 2017 16:52

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے رہنما ایل کے ایڈوانی نے کہا ہے کہ سندھ بھارت کا حصہ نہیں یہ بہت دکھ کی بات ہے ۔پیر کو بھارتی میڈیاکے مطابق انڈیا فائونڈیشن کی طرف سے منعقد ایک تقریب جس میں بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد بھی موجود تھیں میںایل کے ایڈوانی کا کہنا تھاکہ پاکستانی صوبہ سندھ جہاں میں پیدا ہوا آزاد بھارت کا حصہ نہیں ہے جس پر مجھے دکھ ہے ۔

(جاری ہے)

ایل کے ایڈوانی کا کہنا تھاکہ میں نہیں جانتا کہ آپ میں سے کتنے لوگوں کو اس احسا س کا پتہ ہے ،جب انڈیا تقسیم نہیں ہوا تھا اور آزاد نہیں تھا بلکہ برطانوی حکومت کے ما تحت تھا ایسے ہی ایک حصے میں میں پیدا ہوا تھا۔جب انڈیا آزاد ہوگیا اور ہماری آزادی کے ساتھ ساتھ وہ حصے ہم سے دور ہوگئے ،سندھ وہ جگہ جہاں میں پیدا ہوا تھا آج بھارت کا حصہ نہیں ہے اور یہ ہمارے ساتھ نہیں ہے میں اور میرے ساتھی جو اس حصے میں رہتے تھے اس بارے میں دکھ محسوس کرتے ہیں۔ایڈوانی نے کہاکہ جب بنگلہ دیشی وزیراعظم ہمارے ملک میں آئیں تو میں نے ان کے سامنے اپنے ذہنی اذیت کا ذکر کرنے کا سوچا۔

متعلقہ عنوان :