آصف علی زرداری کے مبینہ فرنٹ مین ، سابق مشیر نواب علی لغاری کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

پیر 10 اپریل 2017 19:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء)سابق صدر آصف علی زرداری کے مبینہ فرنٹ مین اور سابق مشیر نواب علی لغاری کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی نواب علی لغاری کی اہلیہ کی جانب سے دائر درخواست میںموقف اختیار کیا کہ 5اپریل کو تھانہ لوئی بھیر کے علاقے سواں گارڈن سے اغواکیا گیا جس کو پولیس بازیاب کروانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے جس پر ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی جانب سے سیکرٹری داخلہ اور ایس ایچ او لوئی بھیر کو 24اپریل کو طلب کر لیاہے اس حوالے سے نواب علی لغاری کے کزن رمضان لغاری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نواب علی لغاری کی بازیابی کے حوالے سے کوئی تعاون نہیں کر رہی اس لئے ہم نے انصاف کیلئے عدالت کا رخ کیا ہے واضع رہے گزشتہ چند روز میں سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھیوں کو کراچی ،حیدرآباد اور اسلام آباد سے پراسرار طور پر غائب کیا جاچکا ہے ان میں نواب علی لغاری کو نیب حکام نے اٹھایا ہے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ سابق صدر کے ساتھیوں کو وزیر داخلہ کی ایما پر اٹھایا گیا ہے اور یہ کہ وفاقی حکومت منافقانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے سیاسی حلقوں کا کہناہے کہ پی پی پی اور مسلم لیگ نواز کے درمیان سیاسی بنیادوں پر نوراکشی جاری ہے اورسابق صدر کے ساتھیوں کا لاپتہ ہونابھی اس سلسلے کی کڑی ہے �حید ڈوگر سے )

متعلقہ عنوان :