ملک میں مردم شماری کو ہر قیمت میں مکمل کیا جائے گا،پاک فوج مردم شماری مثبت انداز میں مکمل کرنے کو اپنا قومی فریضہ سمجھتی ہے ،آرمی چیف

مردم شماری کے لئے بہترین انداز میں کام جاری ہے ، مردم شماری کا بہتر انداز میں آگے بڑھنے کا عمل حکومت اور فوج کی مشترکہ کامیابی ہے جنرل قمر جاوید باجوہ کا مردم شماری سپورٹ سنٹر کے دورہ کے موقع پر خطاب آرمی چیف نے مردم شماری مہم کے دوران شہید جوانوں اور مردم شماری عملے کو خراج عقیدت پیش کیا ،انھیں سپورٹ سینٹر ونگ کے حکام کی طرف سے مردم شماری سے متعلق بریفنگ دی گئی ،آئی ایس پی آر

پیر 10 اپریل 2017 23:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج مردم شماری مثبت انداز میں مکمل کرنے کو اپنا قومی فریضہ سمجھتی ہے ، مردم شماری کے لئے بہترین انداز میں کام جاری ہے ، مردم شماری کا بہتر انداز میں آگے بڑھنے کا عمل حکومت اور فوج کی مشترکہ کامیابی ہے ، ملک میں مردم شماری کو ہر قیمت میں مکمل کیا جائے گا ۔

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں مردم شماری سپورٹ سنٹر کا دورہ کیا ۔ لیفٹیننٹ جنرل زاہد لطیف مرزا نے سپورٹ سنٹر پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال کیا ۔ بری فوج کے سربراہ نے مردم شماری مہم کے دوران شہید جوانوں اور مردم شماری عملے کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

(جاری ہے)

جنرل قمر جاوید باجوہ سپورٹ سینٹر ونگ کے حکام کی طرف سے مردم شماری سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوج مردم شماری مثبت انداز میں مکمل کرنے کو اپنا قومی فریضہ سمجھتی ہے ، مردم شماری کے لئے بہترین انداز میں کام جاری ہے ، مردم شماری کا بہتر انداز میں آگے بڑھنے کا عمل حکومت اور فوج کی مشترکہ کامیابی ہے ، ملک میں مردم شماری کو ہر قیمت میں مکمل کی جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :