آصف زرداری سے متعدد سیاسی شخصیات کی ملاقاتیں ،پارٹی امور سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اتوار 9 اپریل 2017 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینرز کے صدر اور صدر پاکستان آصف علی زرداری سے آج زرداری ہائوس میں متعدد سیاسی شخصیات نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر علی مدد جتک نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبائی تنظیم کے حوالے سے بات چیت اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری سے شاہجہان کھیتران نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کے حالات اور سماجی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ آصف علی زرداری سے مرحوم نوابزادہ نصراللہ خان کے صاحبزادے نوابزادہ افتخار خان نے ملاقات کرکے صوبے اور حلقے کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری سے رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں انتخابی اصلاحات پر مشورے کئے۔ آج ملاقات کرنے والوں میں سابق رکن قومی اسمبلی سردار نبیل گبول بھی شامل تھے۔ ملاقات میں کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

متعلقہ عنوان :