چوہدری سرورنے اپنی فلاحی تنظیموں کیلئے 30ملین سے زائد کا فنڈ جمع کر لیا

پنجاب میں رواں سال مزید فری میڈ یکل کیمپ ‘سلائی سکولوں اور پینے کے صاف پانی جیسے منصوبوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کر دیا ملک وقوم کی خدمت ہی میرا اصل مشن ہے جسکے لیے دن رات کام کر رہاہوں‘چوہدری محمدسرور کا مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب

پیر 10 اپریل 2017 11:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اپریل ۔2017ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی زیر نگرانی قائم فلاحی تنظیموں یو کےئرفاؤنڈ یشن لندن اور پاکستان انٹر نیشنل فاؤنڈیشن نے ہسپتالوں سمیت دیگر فلاحی منصوبوں کیلئے 30ملین سے زائد کا فنڈ جمع کر لیا ‘پنجاب میں رواں سال مزید فری میڈ یکل کیمپ ‘سلائی سکولوں اور پینے کے صاف پانی جیسے منصوبوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری محمدسرور کی زیر نگرانی اس حوالے سے سالانہ فنڈز ڈنر مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں چوہدری محمدسرور کے ساتھ مسز پر وین سرور ‘پاکستان انٹر نیشنل فاؤنڈیشن کے ڈائر یکٹر سید سجاد حیدر شاہ ‘پاکستان انٹر نیشنل فاؤنڈیشن کے کوارڈی نیٹر میاں کمال الدین ‘یو کےئر لندن سے عبد الرزاق ‘پر واجیکٹ سکولز جنید سبحانی سمیت دیگر بھی شر یک ہوئے جبکہ اس موقعہ پر اپنے خطاب میں چوہدری محمدسرور نے بتایا کہ ہماری فلاحی تنظیموں کے تحت رحجانہ اور چچہ وطنی میں دو بڑے ہسپتالوں کے علاوہ 80سے زائد سلائی سکول کام کر رہے ہیں اور عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کیلئے 100سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس بھی لگائے گئے جبکہ اسکے علاوہ لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں مستقل بنیادو ں پر اتوار کے روز میڈ یکل کیمپ بھی لگائے جاتے ہیں اور اب ہم نے ان تمام منصوبوں میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں سیاست میں بھی صرف عوام اور ملک کی خدمت کیلئے آیا ہوں پاکستان کی سیاست میں آنے سے پہلے سے غر یب عوام کیلئے پینے کے صاف پانی ‘رحجانہ اور چچہ وطنی میں ایمر جنسی سمیت دیگر سہولتوں پر مبنی ہسپتالوں کو چلا رہاہوں ملک وقوم کی خدمت ہی میرا اصل مشن ہے جسکے لیے دن رات کام کر رہاہوں