مقبوضہ کشمیر کے عوام نے وادی میں ڈھونگ الیکشن کو مسترد کر دیا ہے،سرتاج عزیز

ڈھونگ الیکشن کیخلاف احتجاج کرنیو الے کشمیری عوام پر بھارتی فائرنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے ہاتھوں قتل عام رکوائے،مشیر خارجہ

پیر 10 اپریل 2017 11:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اپریل ۔2017ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے وادی میں ڈھونگ الیکشن کو مسترد کر دیا ہے۔ ڈھونگ الیکشن کے خلاف احتجاج کرنیو الے کشمیری عوام پر بھارتی فوج نے فائرن گکی جس سے 8کشمیری شہید ہوئے۔ بھارتی فائرنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ عالمی برادری مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے ہاتھوں قتل عام رکوائے۔

اتوار کے روز ا یک بیان میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 8کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر اپنے رد عمل میں کہا کہ بھارتی فوج کی نہتے کشمیریوں کے قتل عام میں کہا کہ بھارتی فوج کی نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں کشمیری عوام ڈھونگ الیکشن کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جن پر بھارتی فوج نے فائرنگ کی فائرنگ سے اب تک 8کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی دنیا مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کا قتل عام رکوائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈھونگ الیکشن حق خود ارادیت کا متبادل نہیں ہے۔ مقبوضہ وادی کے عوام نے ڈھونگ الیکشن کو مسترد کر دیا ہے۔ بھارت انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ ہم علامی برادری کی توجہ بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2016ء سے مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت عروج پر ہے۔ کشمیریوں کی مرضی کے مطابق رائے شماری کرا کر مسئلہ کشمیرحل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :