پولیس پر حملہ کیس، عزیر بلوچ اور زبیر بلوچ ایک مقدمہ میں بری

استغاثہ لیاری کے گینسٹرعذیر بلوچ اور اس کے بھائی پر الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا،عدالت نے دونوں کو ایک مقدمہ سے بری کر دیا

ہفتہ 8 اپریل 2017 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)سیشن جج سائوتھ کی عدالت میں لیاری میں آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی،سماعت کے دوران عزیر بلوچ اور اسکا بھائی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

استغاثہ لیاری کے گینسٹرعذیر بلوچ اور اس کے بھائی پر الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا،عدالت نے عذیر بلوچ اور زبیر بلوچ کو ایک مقدمہ سے بری کر دیا اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کسی اور مقدمہ میں گرفتار نہیں تو انھیں رہا کردیا جائے۔

پولیس کے مطابق مئی 2012 میں لیاری میں پولیس آپریشن کیا،پولیس آپریشن کے دوران عزیر بلوچ اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کیا تھا،عزیر بلوچ کو 2016 میں گرفتار کیا گیا،مقدمہ میں فیصل نیازی،بادشاہ خان،نعیم لاہوتی اور جہانگیر خان شامل ہیں،عدالت نے مفرور ملزمان کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے،عدالت نے حکم دیا کہ مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے جلد پیش کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :