لیفٹیننٹ کرنل (ر) حبیب طاہر 6اپریل سے نیپال سے لاپتہ ہیں‘ معاملہ نیپالی حکومت کے ساتھ اٹھایاہے

ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کابیان

ہفتہ 8 اپریل 2017 18:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل (ر) حبیب طاہر 6اپریل سے نیپالی علاقے لمبینی سے لاپتہ ہیں‘ وزارت خارجہ نے معاملہ نیپالی حکومت کے ساتھ اٹھایاہے۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ نے لیفٹیننٹ کرنل (ر) حبیب طاہر کی نیپال میں گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرنل (ر) حبیب طاہر 6 اپریل سے نیپالی علاقے لمبینی سے لاپتہ ہیں۔

وزارت خارجہ نے معاملہ نیپالی حکومت سے اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

نیپال میں پاکستانی سفارتخانہ نیپالی حکام سے رابطے میں ہے اور اسلام آباد میں ہم نیپالی سفارتخانہ حکام سے رابطے میں ہیں۔ واضح رہے کہ فیصل آباد کے رہائشی لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد حبیب طاہر نے ملازمت کے لئے سی وی ‘یو این ویب سائٹ سمیت دیگر جگہوں پر بھیجی تھی ۔ محمد حبیب طاہر 6 اپریل کو ملازمت کے سلسلے میں نیپال پہنچا۔ نیپال پہنچنے پر پاکستانی شہری کا آخری رابطہ اہلیہ سے ہوا تھا۔ نیپالی علاقے لمبینی بھارتی سرحد سے 5 کلو میٹر دور ہے۔ پاکستانی شہری نے جس ویب سائٹ پر ملازمت حاصل کی وہ بھارت سے چلائی جا رہی تھی تاہم اب وہ ویب سائٹ اور اس کا ٹویٹر اکائونٹ دونوں بند ہیں۔…(رانا)

متعلقہ عنوان :