100 ارب روپے کے بلاسود قرضے، 6 لاکھ سے زائد چھوٹے کاشتکارمستفید ہوں گے،شہبازشریف

تاریخ میں پہلی بار کاشتکاروں کو بلا سود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں، زراعت ترقی کرے گی اور چھوٹا کاشتکار خوشحال ہو گا بلاسود قرضوں کے پروگرام سے بے زمین کاشتکار بھی فائدہ اٹھائیں گے ،ڈیجیٹل سسٹم سے قرضوں کے حصول کو آسان بنایا گیا ہے ، ہم نے ہمیشہ کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کیا ہے،اربوں روپے کا کسان پیکیج دے کر سبز انقلاب کی بنیاد رکھ دی گئی ہے،گندم خریداری مہم کے دوران کاشتکاروں کو ان کی محنت کا معاوضہ یقینی بنایا جائے گا، خریداری مراکز پر بہترین سہولتیں دی جائیں گی، کاشتکار میرے بھائی ہیں ، ان کی فلاح وبہبود مجھے بے حد عزیز ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو

ہفتہ 8 اپریل 2017 21:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ زراعت ،لائیوسٹاک و ڈیری فارمنگ کے شعبوں میں بڑا پوٹینشل موجود ہے اور ان شعبوں کی پائیدار بنیادوں پر ترقی سے نہ صرف معیشت مضبوط ہوگی بلکہ غربت اور بے روزگاری میں بھی کمی آئے گی،100 ارب روپے کے بلاسود قرضے، 6 لاکھ سے زائد چھوٹے کاشتکارمستفید ہوں گے،تاریخ میں پہلی بار کاشتکاروں کو بلا سود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں، زراعت ترقی کرے گی اور چھوٹا کاشتکار خوشحال ہو گا ، بلاسود قرضوں کے پروگرام سے بے زمین کاشتکار بھی فائدہ اٹھائیں گے ،ڈیجیٹل سسٹم سے قرضوں کے حصول کو آسان بنایا گیا ہے ، ہم نے ہمیشہ کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کیا ہے،اربوں روپے کا کسان پیکیج دے کر سبز انقلاب کی بنیاد رکھ دی گئی ہے،گندم خریداری مہم کے دوران کاشتکاروں کو ان کی محنت کا معاوضہ یقینی بنایا جائے گا، خریداری مراکز پر بہترین سہولتیں دی جائیں گی،کاشتکار میرے بھائی ہیں ، ان کی فلاح وبہبود مجھے بے حد عزیز ہے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو یہاں زراعت کے شعبہ سے وابستہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ زرعی شعبہ کی اسی اہمیت کے پیش نظر پنجاب حکومت نے زراعت، لائیوسٹاک اور ڈیری فارمنگ سیکٹر کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور ملک کی تاریخ میں پہلی بار چھوٹے کاشتکاروں کو 100 اروب روپے کے بلا سود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں اور بلا سود قرضوں کی فراہمی کے اس پروگرام سے زراعت ترقی کرے گی اور چھوٹا کاشتکار خوشحال ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شفاف نظام کے تحت بلاسودقرضوں کی فراہمی کے پروگرام کو آگے بڑھایا جا رہا ہے اور اس شاندار پروگرام سے 6 لاکھ سے زائد چھوٹے کاشتکار مستفید ہو ںگے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ زراعت کے فروغ اور چھوٹے کاشتکاروں کی ترقی و فلاح کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ بلاسود قرضوں کے تاریخ ساز پروگرام سے بے زمین کاشتکار بھی فائدہ اٹھائیں گے۔

ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے کاشتکاروں کو قرضوں کے حصول کا طریقہ کار آسان بنایا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ چھوٹے کاشتکار کی خوشحالی کے بغیر زراعت کبھی پھل پھول نہیں سکتی اور اسی مقصد کے پیش نظر پنجاب حکومت نے چھوٹے کاشتکاروں کی ترقی کے لئے بلا سود قرضوں کا پروگرام ترتیب دیا ہے اور بلاسود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام زراعت کی ترقی و خوشحالی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کا عظیم پروگرام ہے اورچھوٹے کاشتکاروں کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام زراعت کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کیا ہے اور میں ذاتی طو رپر کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے کئے جانے والے جامع اقدامات پر ہونے والی پیش رفت کی نگرانی کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی لوازمات اور کھاد پر سبسڈی کے بھی زرعی شعبے پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اربوں روپے کا کسان پیکیج دے کر سبز انقلاب کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ کسان پیکیج کے ذریعے کاشتکاروں کو ان کا حق دیا گیا ہے -انہوںنے کہا کہ کاشتکاروں کی فلاح اور زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے ہر ضروری اقدام کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ گندم خریداری مہم کے دوران کاشتکاروں کو ان کی محنت کا معاوضہ یقینی بنایا جائے گا۔ کاشتکار جتنی گندم فروخت کرنا چاہیں گے حکومت ان سے خریدے گی اورگندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

ڈیجیٹل نظام کے ذریعے کاشتکاروں کو نہایت شفاف انداز سے باردانہ تقسیم کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ اربوں روپے کی لاگت سے دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا پروگرام تیز رفتاری سے جاری ہے۔ ہزاروں کلو میٹر طویل دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ خادم پنجاب دیہی روڈ پروگرام پر عملدرآمد سے دیہی طرز زندگی بدلے گا اوردیہی سڑکوںکی تعمیر وبحالی سے کسانوں کو اپنی اجناس منڈیوں میںلانے میں سہولت مل رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ کاشتکار میرے بھائی ہیں اور ان کی فلاح وبہبود مجھے بے حد عزیز ہے - ہمارا ہر قدم زراعت کی ترقی اور چھوٹے کاشتکار کی فلاح کیلئے اٹھ رہا ہے اور کسانوں کی فلاح و بہبود ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔