بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی

آئندہ عام انتخابات میں سب کو پتہ چل جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں‘پاکستان کو مضبوط و مساوات پر مبنی ملک بنانے کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پی پی پی جدوجہد کرتی رہے گی ‘ہم اقتدار کے لئے نہیں ، نظریات کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں ‘ن لیگ نے پنجاب میں پی پی پی رہنماں و کارکنان پر حملے شروع کر دیئے ہیں ‘حکومت نے جعلی و جھوٹے ترقیاتی منصوبوں کو دکھانے کے لئے اربوں روپے کی میڈیا مہم شروع کردی مگر وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے ‘ملک میں ہمیشہ غیر جمہوری حکومتوں نے جمہوری روایات کو توڑاہے ‘نے ملک میں بدامنی کے ذمہ دار حکمرانوںہیں ‘ نیشنل ایکشن پلان کو ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا لیکن سندھ میں حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا‘ قلندر کی نگری کو لہو سے نہلانے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں، انہیں ان کے منطقی انجام تک پہنچا کر رہیں گے‘تنظیمی اجلاس سے خطاب

ہفتہ 8 اپریل 2017 23:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں سب کو پتہ چل جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں‘پاکستان کو مضبوط و مساوات پر مبنی ملک بنانے کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پی پی پی جدوجہد کرتی رہے گی ‘ہم اقتدار کے لئے نہیں ، نظریات کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں ‘ن لیگ نے پنجاب میں پی پی پی رہنماں و کارکنان پر حملے شروع کر دیئے ہیں ‘حکومت نے جعلی و جھوٹے ترقیاتی منصوبوں کو دکھانے کے لئے اربوں روپے کی میڈیا مہم شروع کردی مگر وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے ‘ملک میں ہمیشہ غیر جمہوری حکومتوں نے جمہوری روایات کو توڑاہے ‘نے ملک میں بدامنی کے ذمہ دار حکمرانوںہیں ‘ نیشنل ایکشن پلان کو ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا لیکن سندھ میں حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا‘ قلندر کی نگری کو لہو سے نہلانے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں، انہیں ان کے منطقی انجام تک پہنچا کر رہیں گے۔

(جاری ہے)

وہ بلاول ہائوس لاہور میں پارٹی کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے بلاو ل بھٹو نے پیپلز پارٹی کی مفاہمت کی پالیسی جمہوریت کے فروغ کیلئے تھی لیکن میاں صاحب کی بادشاہت کا راج اب اور نہیں چلے گا۔بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں بدامنی کا ذمہ دار حکمرانوں کو ٹھراتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا لیکن سندھ میں حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا‘ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی یقینی ہے، حکومت میں آئے تو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

سندھ میں دہشت گردی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ قلندر کی نگری کو لہو سے نہلانے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں، انہیں ان کے منطقی انجام تک پہنچا کر رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے جعلی و جھوٹے ترقیاتی منصوبوں کو دکھانے کے لئے اربوں روپے کی میڈیا مہم شروع کردی ہے نواز حکومت نے ملک پر مجموعی قرض میں 35 فیصد اضافہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 67 سالوں کے دوران 13 کھرب روپے قرض لیا گیا جبکہ موجودہ حکومت نے چار سالوں میں 5کھرب روپے قرضہ لیا اورملک وقوم کو مقروض کیا جارہا ہے ۔