سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم مقبول احمد کی 17 سال بعد رہائی کا حکم دیدیا

جمعہ 7 اپریل 2017 17:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم مقبول احمد کی 17 سال بعد رہائی کا حکم دیدیا۔جمعہ کو ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف ملزم کی درخواست پر سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سر براہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد نہ ہونے پر رہائی کا حکم دیدیا۔ ٹرائل کورٹ نے ملزم کو سزائے موت سنائی تھی جبکہ ہائی کورٹ نے سزا کو عمر قید میںبدل دیا تھا۔ ملزم پر 2000 ء میں چیچہ وطنی میں ایک شخص کو قتل کا الزام تھا۔ عدالت نے حکم دیا کہ استغاثہ کوئی ٹھوس شہادت پیش نہیں کر سکا جس پر ملزم کو مقدمہ سے بری کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :