کوہستان ویڈیو سکینڈل کیس:

سپریم کورٹ نے نادرا سے لڑکیوں سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا

جمعرات 6 اپریل 2017 18:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) سپریم کورٹ نے کوہستان ویڈیو سکینڈل کیس میں چیئرمین نادرا سے سرن جان بی بی اور بازیخا بی بی کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت بیس اپریل تک ملتوی کردی ، کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ،دوران سماعت جسٹس اعجا افضل نے کا کہناتھا کہ اگر لڑکیوں کازندہ ہونا ثابت ہو جائے تو معاملہ ختم ہو جائیگا۔

لڑکیوں کو عدالت میں طلب کئے بغیر کوئی راستہ نظر نہیں آتاعدالت میں لڑکیوں کی شناخت کون کریگا،لڑکیوں کو عدالت میں پیش کرنے پر کیاہچکچاہٹ ہے ، اس پر والدین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ قبائلی رسومات کے مطابق لڑکیوں کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاتا اس پر جسٹس اعجازافضل نے کہا کہ علاقے کا دورہ کرنے والے کمیشن کی رپورٹ پر شکوک و شبہات پیدا ہو چکے ہیں ، جبکہ افضل کوہستانی کے وکیل نے کہا کہ لڑکیوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جاسکتا ہے اس پر جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ وکیل صاحب لڑکیوں کا ڈی این اے ٹیسٹ اتنا آسان نہیں جبکہ جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ دو لڑکیوں نے نادرا کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے درخواست دی تھی ،لڑکیوں کا بائیو میٹرک ٹیسٹ کرانے میں کیوں کترا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے چیئرمین نادرا سے سرن جان بی بی اور بازیخا بی بی کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20اپریل تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :