سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ برطرفی کے متعلق حکم امتناعی ختم کرنے کی ایڈوکیٹ جنرل سندھ کی جانب سے دائردرخواست مستردکردی،آئندہ سماعت تک کام جاری رکھنے کی ہدایت

جمعرات 6 اپریل 2017 20:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ برطرفی کے متعلق حکم امتناعی ختم کرنے کی ایڈوکیٹ جنرل سندھ کی جانب سے دائردرخواست مستردکردی آئندہ سماعت تک کام جاری رکھنے کی ہدایت تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب احمدپرمشتمل دورکن بینچ کے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی برطرفی کے خلاف دائردرخواست کی سماعت کی سماعت کے دوران ایڈوکیٹ جنرل سندھ عدالت میںپیش ہوئے اورعدالت کوبتایاکہ سندھ کابینہ نے آئی جی سندھ کوبرطرف کرکے دوسراآئی جی سندھ مقررکرنے کی سفارش کی ہے لہذاعدالت آئی جی سندھ کی برطرفی پرجاری کیاجانے والے حکم امتناعی ختم کردے جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کوبتایاکہ آئی جی سندھ مقررکرنے صوبائی نہیں وفاقی معاملہ ہے جس پرعدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ کی جانب سے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی برطرفی پرجاری حکم امتناعی کی درخواست مستردکرتے ہوئے حکم دیاہے کہ آئندہ سماعت تک آئی جی سندھ کواپنے عہدے پرکام کرنے دیاجائے اس دوران عدالت کے کسی بھی حکم کی خلاف ورزی نہ کی جائے عدالت نے مزیدسماعت گیارہ اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل سندھ اوراٹارنی جنرل سندھ کی جانب سے سندھ کا بینہ کے فیصلوںکے متعلق داخل کروایاگیابیان ریکارڈ کاحصہ بنالیا۔

#

متعلقہ عنوان :