پاکستان کا امریکہ کیساتھ دو طرفہ تعلقات اور افغانستان میں امن کے فروغ کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

مشیر خارجہ اورمعاون خصوصی سے امریکی اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات ، خطے کی سلامتی کی صورتحال بارے آ گاہ کیا

جمعرات 6 اپریل 2017 22:26

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے امریکی ادارہ برائے امن( یو ایس آئی پی) کے چیئرمین بو رڈ آف ڈائریکٹرز اسٹیفن ہیڈلے کی قیاد ت میں وفد نے ملاقات کی،مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے وفد کو خطے میں امن اور سلامتی کے حوالے سے صورتحال سے آ گاہ کیا گیا اور پاکستان کی جانب سے ہمسائیہ ممالک کے ساتھ امن،خوشحالی اور خطے کی ترقی کے فروغ کے حوالے سے کی گئی کوششوں سے آ گاہ کیا۔

ملاقات میں پاکستان کی جانب سے امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے اور دو طرٖفہ تعاون کے فروغ اور افغانستان میں امن اور مفاہمت کے فروغ کے لئے قریبی تعاون جاری رکھنے کے حوالے سے پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو امریکی ادارہ برائے امن( یو ایس آئی پی) کے بو رڈ آف ڈائریکٹرزکے چیئرمین اسٹیفن ہیڈلے کی قیاد ت میں وفد نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے وفد کو خوش آمدید کہااور پاکستان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات اور خیالات کے تبادلے کے حوالے سے یو ایس آئی کی خدمات کو تسلیم کیا۔وفد کو خطے میں امن اور سلامتی کے حوالے سے صورتحال سے آ گاہ کیا گیا اور پاکستان کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کے پرامن ہمسائیہ کے ویژن کے تحت ہمسائیہ ممالک کے ساتھ امن،خوشحالی اور خطے کی ترقی کے فروغ کے حوالے سے کی گئی کوششوں سے آ گاہ کیا۔

اجلاس میں پاکستان کی جانب سے امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے اور دو طرٖفہ تعاون کے فروغ اور افغانستان میں امن اور مفاہمت کے فروغ کے لئے قریبی تعاون جاری رکھنے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔وفد کو جمہوریت کے استحکام،امن و سلامتی ،اقتصادی ترقی اور پاکستان کی پائیدار سماجی معاشی ترقی کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے ا ٓگاہ کیا۔( و خ )