پاکستان کو سیاچن کا علاقہ حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنے والے قومی ہیرو چاچا عبدالرحمان انتقال کر گئے

جمعرات 6 اپریل 2017 22:40

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) پاکستان کو سیاچن کا علاقہ حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنے والے قومی ہیرو چاچا عبدالرحمان انتقال کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محسن پاکستان، وطن عزیز کے عظیم ہیرو چاچا عبدالرحمان انتقال کر گئے ہیں۔ چاچا عبد الرحمان ہی وہ شخص ہیں جن کے باعث پاکستان سیاچن کا علاقے حاصل کر پایا تھا۔

(جاری ہے)

پاک چین شرحدی علاقے پر واقع ایک چھوٹے سے گاوں میں رہائش پذیر چاچا عبدالرحمان وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے سیاچن کی پہاڑیوں پر بھارتی فوج کی نقل و حرکت کو دیکھ کر اس سے متعلق پاک فوج کو آگاہ کیا تھا۔ بعد ازاں سیاچن کے پہاڑوں پر پاک فوج کے دستوں کو پہنچانے کا انتظام بھی چاچا عبد الرحمان نے ہی کیا تھا۔ یہ چاچا عبد الرحمان ہی تھے جن کی مدد کے باعث پاک فوج سیاچن کے محاذ پر اپنا کنٹرول قائم کر پائی تھی۔ جبکہ کے ٹو اور دیگر پہاڑیوں پر بھی اپنا کنٹرول قائم کرنے میں کامیاب رہی تھی۔ جبکہ 2012 میں سانحہ گیاری سیکٹر کے موقع پر بھی چاچا عبد الرحمان کی مدد کی بدولت ہی پاک فوج کی ریسکیوں ٹیمیں بروقت امدادی کاروائیاں کر پائی تھیں۔


متعلقہ عنوان :