بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی ،پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی

بلااشتعال فائرنگ پونچھ سیکٹر میں کی گئی ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،علاقے میں شدید خوف وہراس

بدھ 5 اپریل 2017 16:30

پونچھ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پونچھ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے بدھ کی صبح 9 بجے کے قریب پونچھ سیکٹر میں چھوٹے ،خود کار ہتھیا رو ں اور مارٹر گو لو ں سے شدید فائرنگ کی جسپر پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کی ،ادھر بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان ملیش مہتا نے خبررساں ادارے آئی اے این ایس سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں بھارتی فوج کی جانب سے بھی جوابی کارروائی عمل میں لائی گئی اور فائرنگ کا یہ سلسلہ تاحال جاری ہے ،واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ چار روز سے مسلسل پونچھ اور جموں کے علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے

متعلقہ عنوان :