سوشل میڈیا سےگستاخانہ مواد ہٹانےاورمستقل حل کیلئےمنصوبہ بندی کرلی

گوگل،فیس بک کوناپسندیدہ موادرکوانےکی زیادہ درخواستیں امریکہ سےآتی ہیں،جبکہ ان درخواستوں میں پاکستان کاچوتھانمبرہے۔چیئرمین پی ٹی اے کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کوبریفنگ

بدھ 5 اپریل 2017 17:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء): پی ٹی اے نے کہاہے کہ گستاخانہ موادہٹانے اورمستقل حل تلاش کرنے کیلئے منصوبہ بندی کرلی ہے،گوگل ،فیس بک کوناپسندیدہ موادرکوانے کی زیادہ درخواستیں امریکہ سے آتی ہیں،جبکہ ان درخواستوں میں پاکستان کاچوتھا نمبرہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹراسماعیل نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ فیس بک انتظامیہ کوخط لکھاہے۔ فیس بک حکام ہمارے ساتھ تعاون کیلئے جلد پاکستان آرہے ہے۔  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے سوال پرپی ٹی اے حکام نے کہا کہ سعودی عرب سے ایسی کسی درخواست کاسنانہ ہی موصول ہوئی ہے۔