پنجاب پولیس کی وردی کی تبدیلی کے عمل کو روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

بدھ 5 اپریل 2017 19:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء) پنجاب پولیس کی وردی کی تبدیلی کے عمل کو روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب پولیس کی وردی کی تبدیلی کے عمل کو روکنے کیلئے ایک شہری کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت پولیس کلچر کی بجائے وردی تبدیل کررہی ہے۔ پولیس کی وردی کی تبدیلی پر اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں جس کا کوئی خاص فائدہ نہیں لہذا یہ اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔