امام کعبہ عبدالرحمان السدیس کے دورہ پاکستان کے انتظامات کو حتمی شکل ، کل پشاور کے ہوائی اڈے پر''ریڈ کارپٹ'' پر استقبال ہوگا،گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا، مولانا فضل الرحمان،سینیٹر عبدالغفور حیدری خیرمقدم کرینگے

امام کعبہ کے دورہ پارلیمنٹ کیلئے بھی سعودی سفارت خانے سے باضابطہ طور رابطہ

بدھ 5 اپریل 2017 20:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)اعلیٰ ترین معزز مہمان امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کے دورہ پاکستان کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی،امام کعبہ کا ج کل ے ہوائی اڈے پر،، ریڈ کارپٹ ،، پر استقبال کیا جائے گا،گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا،جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری معززمہمان کا استقبال کریں گے استقبالیہ کمیٹی نے اعلی سرکاری حکام کے ساتھ مل کر سیکورٹی کے انتظامات بھی مکمل کر لیے ہین ،امام کعبہ کو پاکستان موجودگی کودوران ان کے شایان شان اعلی پروٹوکول دیا جائے اور حفاظتی دستہ ہمراہ ہوگا سعودی عرب کے وزیرمذہبی امور دیگر سعودی حکام پر مشتمل وفد کے ہمراہ امام کعبہ خصوصی طیارے پر پشاور پہنچیں گے،معززمہمان گورنر ہائوس پشاور میں قیام کریں گے،اگلے روز جمعہ کو امام کعبہ کی قیادت میں اعلیٰ سعودی وفد اضاخیل نوشہرہ میں جمعیت علماء اسلام (ف) کی صدسالہ تقریبات میں شرکت کیلئے روانہ ہوگا،امام کعبہ کی امامت میں اجتماع گاہ میں نماز جمعہ ادا کی جائے گی،سات اپریل کی شام امام کعبہ اسلام آباد آئیں گے ان کی 8اپریل کو صدر وزیراعظم سے ملاقاتیںہونگی امام کعبہ کا دورہ پارلیمنٹ بھی متوقع ہے جہاں امام کعبہ کی امامت میں نمازظہر یا نمازعصر اداکی جائے گی۔

(جاری ہے)

امام کعبہ کے دورہ پارلیمنٹ کے لئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے سعودی سفارت خانے سے باضابطہ طور پر رابطہ کیا گیا ہے ۔…(خ م+اع)