ْکراچی:لاہور حملہ ملک دشمنوں کی مردم شماری کے کام کو متاثر کرنے کی کوشش ہے،آصف باجوہ

اس طرح کے بزدلانا کارروائی سے وہ پاکستانی فوج کے حوصلے پست نہیں کر سکتے مردم شماری کی ڈیوٹی پر معمور 4 فوجی جوان سمیت 6ٖٓافراد کی شہادت پر افسوس ہے ، وفاقی ادارہ شماریات کے سربراہ کی پریس کانفرنس

بدھ 5 اپریل 2017 23:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء) وفاقی ادارہ شماریات کے سربراہ آصف باجوہ نے لاہور حملے میں مردم شماری کی ڈیوٹی پر معمور 4 فوجی جوان سمیت 6ٖٓافراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن کی یہ کارروائی مردم شماری کے کام کو متاثر کرنے کی کوشش ہے اس طرح کے بزدلانا کارروائی سے وہ پاکستانی فوج کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، ہم مردم شماری کا کام مستقبل مزاجی کے ساتھ جاری رہیں گے اور دشمن کے ناپاک عزائم کا خاتمہ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ادارہ شماریات کراچی کے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی ادارہ شماریات کے ممبر سنز ایند سر ویئر حبیب اللہ خٹک اور ادارہ شماریات کے کمشنر فا روق بلوچ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہونے والے واقعہ کے بعد سکیورٹی کو پہلے سے بہتر بنا یا جا ئے گا تاکہ مزید اس طرح واقعات کی روک تھام ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے دوران یہ پہلا واقع ہے ہماری کوشش ہو گی کہ آئندہ ایسا واقع نہ ہو ہم ان خاندان کے ساتھ جس کے پیا روں کا نقصان ہوا اللہ پاک ان خاندان کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ایک سوال کے جواب میں آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ کیسے روک سکتے ہے خودکش حملہ تو کسی بھی وقت کہی پر بھی ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے جمعرات کے روز ایک اہم اجلاس اسلا م آبا د میں ہو گا جس میں ماہرین کی رائے لینے کے بعد آئند ہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جا ئے گا انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی مردم شماری کے دوران عملے کے قریب کسی کو آنے نہیں دیا جائے۔

مردم شماری کے حوالے سے ہم نے انتظامات بھر پور طریقے سے کیے ہیں لیکن یہ نہیں ہو سکتا ہے جس علاقے میں مردم شماری کی جا رہی ہو وہ پورا علاقہ بند کردیں۔ پاکستان کا ہر شخص ہم پر نگاہ رکھ سکتا ہے اور جس کسی کو بھی ہو نے والی مردم شماری کے دوران کوئی شکایات ہو تو اپنی شکایات 24 گھنٹے میں کسی بھی وقت درج کروا سکتا ہے۔#

متعلقہ عنوان :