ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا بڑان بدتر ہونے کا امکان، آئی پی پیز نے حکومتی ضمانت کیش کرنے کی وارننگ دے دی

منگل 4 اپریل 2017 18:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء) گردشی قرضوں کے باعث آئی پی پیز نے حکومتی ضمانت کیش کرنے کی وارننگ دے دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا بحران شدید ہونے پر وفاقی وزیر خواجہ آصف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کو اب احساس ہوا کہ ملک میں گرمی بھی پڑتی ہے۔ لوڈشیڈنگ اور بجلی چوری کی قیمت صارفین ادا کر رہے ہیں۔ بجلی کا شارٹ فال 5400 میگاواٹ ہو چکا ہے جو مزید بدتر ہونے والا ہے۔ گردشی قرضے 385 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں جس کے باعث آئی پی پیز نے حکومتی ضمانت کیش کرنے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :