ریلو کٹوں کیساتھ پہلی بار سفرکیا،مجبوراًایسا کرنا پڑا، جہاز کے ٹکڑے تو نہیں کرسکتا تھا ،ْعابد شیرعلی

کے پی میں ریلو کٹوں سے جان چھڑائیں گے ،ْوزیرمملکت کی میڈیا سے گفتگو

منگل 4 اپریل 2017 18:43

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)وزیرمملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ریلو کٹوں کے ساتھ پہلی بار سفرکیا ہے،مجبوراًسفر کرنا پڑا ہے جہاز کے ٹکڑے تو نہیں کرسکتا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا کہ ریلو کٹوں کے ساتھ پہلی بار سفر کیا ہے ،ْریلو کٹے پاکستان کے سیاسی نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں،سیاست میں ریلو کٹا والی اننگز نہیں کھیلنے دیں گے اور کے پی میں ریلو کٹوں سے جان چھڑائیں گے۔

(جاری ہے)

عابد شیر علی نے عمران خان پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ عدلیہ ان کے حق میں فیصلہ دے تو زندہ باد ورنہ چڑھ دوڑتے ہیں،آپ سیاسی ریلو کٹا ہیں اور ریلو کٹے کا کردار ادا کرتے ہیں،پی ٹی آئی والے کبھی کسی پر الزام لگاتے ہیں تو کبھی کسی پر،ن لیگ نے ہر ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو شکست دی ہے۔انہوں نے کہا کہ 4 ہزار 200 میگاواٹ بجلی سسٹم میں لائیں ہیں،بجلی چوری اور لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ 16 گھنٹے تک ہے اور نواز شریف نے اقتدار کیلئے پرویز مشرف سے کبھی ڈیل نہیں کی۔یاد رہے کہ آج صبح پی آئی اے کی خصوصی پرواز میں عابد شیرعلی،منظور وٹو اور علیم خان ایک ساتھ بیٹھے تھے۔