فرانسیسی کمپنیاں پاکستان کے صنعتی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کی فراہمی میں سرمایہ کاری کریں،پاکستان کی بر آمدات دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی حجم میں اضافہ کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،نیا بھر کی بڑی کمپنیاں پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں،سی پیک کی بدولت پیدا ہونے والے مواقع سے پوری دنیا استفادہ کرنا چاہتی ہے،موسمیاتی تبدیلی، دہشتگردی اور دیگر معاملات پر عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کو مربوط کرنے کی ضرورت ہے،دہشتگردی سے مستقل نجات کیلئے متبادل کے طور پر معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ،امن و معاشی استحکام کیلئے علاقائی تعصبات کا مقابلہ کرنا ہوگا

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی پاکستان فرانس بزنس کونسل وفد سے ملاقات میں گفتگو

منگل 4 اپریل 2017 18:57

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ سی پیک کی بدولت پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے و بہترین مواقع پیدا ہوئے ہیں،فرانسیسی کمپنیاں پاکستان کے صنعتی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کی فراہمی میں سرمایہ کاری کریں،صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری سے مصنوعات میں اضافہ اور معیار میں بہتری آئے گی،پاکستان کی بر آمدات دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی حجم میں اضافہ کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،نیا بھر کی بڑی کمپنیاں پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں،سی پیک کی بدولت پیدا ہونے والے مواقع سے پوری دنیا استفادہ کرنا چاہتی ہے،موسمیاتی تبدیلی، دہشت گردی اور دیگر معاملات پر عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کو مربوط کرنے کی ضرورت ہے،دہشت گردی سے مستقل نجات کیلئے متبادل کے طور پر معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوگا،امن و معاشی استحکام کیلئے علاقائی تعصبات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

منگل کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال سے پاکستان فرانس بزنس کونسل وفد نے ملاقات کی۔مختلف شعبوں میں کام کرنے والی دنیا کی بڑی فرانسیسی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاکہ سی پیک کی بدولت پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے و بہترین مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

فرانسیسی کمپنیاں پاکستان کے صنعتی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کی فراہمی میں سرمایہ کاری کریں۔صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری سے مصنوعات میں اضافہ اور معیار میں بہتری آئے گی۔پاکستان کی بر آمدات دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی حجم میں اضافہ کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔حکومت نے گزشتہ چار سال کے دوران بیرونی سرمایہ کاری لانے کیلئے بہترین اور سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔

سی پیک کے زریعے خطے میں علاقائی روابط و تعاون کو فروغ ملے گا۔حکومت نے گزشتہ چار سالوں کے دوران معاشی اصلاحات و امن امان کی بحالی ممکن بنائی۔اصلاحات کی بدولت ملکی خسارے میں 50 فیصد کمی اور شرح نمو 5 فیصدتک پہنچ گئی۔گزشتہ دوسال سے سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔دنیا بھر کی بڑی کمپنیاں پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں۔

سی پیک کی بدولت پیدا ہونے والے مواقع سے پوری دنیا استفادہ کرنا چاہتی ہے۔موسمیاتی تبدیلی، دہشت گردی اور دیگر معاملات پر عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کو مربوط کرنے کی ضرورت ہے۔گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں میں بڑی قربانیاں دیں۔دہشت گردی سے مستقل نجات کیلئے متبادل کے طور پر معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوگا۔

امن و معاشی استحکام کیلئے علاقائی تعصبات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ فرانس پاکستان بزنس کونسل کے سربراہ تیری فلیملین نے کہاکہ گزشتہ چار سالوں کے دوران معاشی اصلاحات کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ گئے ہیں۔خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے آگاہ ہیں۔پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قابل قدر قربانیاں دیں۔سی پیک کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔فرانس اور دیگر یورپی ممالک پاکستان میں پیدا ہونے والے نئے سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں ۔انفراسٹرکچر، انرجی، زراعت، دفاع اور ڈیجیٹل شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔( و خ )