اسلام آباد ہائیکورٹ نے ناجائز اثاثہ جات بنانے پر ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں

منگل 4 اپریل 2017 20:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ناجائز اثاثہ جات بنانے پر سابق ارکان اسمبلی ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ ارباب عالمگیر کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں ۔منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے ناجائز اثاثہ جات بنانے کے معاملہ پر سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور انکی اہلیہ عاصمہ عالمگیر کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کے کے وکیل بیرسٹر مسرور شاہ نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکلین ملک واپس آ کر نیب انکوائری میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ میرے موکلین کو ہراساں کیا جا رہا ہے ،ْٹی وی پر ملک واپس پہنچتے ہی گرفتار کرنے کی خبریں چل رہی ہیںڈی جی نیب خیبرپختونخوا کے بیان کو میڈیا نے رپورٹ کیا۔ ائیرپورٹ سے یہاں تک آنے کے لیے حفاظتی ضمانت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن کو بھی پاکستان واپس آنے کا موقع دیا گیا تھا۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ دونوں ملزمان پیش ہوں پھر قانون کے مطابق کارروائی کریں گے عدالتی فیصلہ جمع کرا دیں وہ بھی ہم دیکھ لیں گے۔ عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔