نعیم الحق 2013کے عام انتخابات میں جنرل کیانی اور سعودی عرب پر دھاندلی کی سکیم تیار کرنے کا بیان دے کر مشکل میں پھنس میں گئے ، عمران خان نے متنازعہ بیان پر نعیم الحق کی کلاس لے لی ، دیگر پارٹی راہنما?ں کی بھی شدید تنقید، سیکرٹری اطلاعات کو بیان پر وضاحت دینا پڑے گی

منگل 4 اپریل 2017 22:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق 2013کے عام انتخابات میں جنرل کیانی اور سعودی عرب پر دھاندلی کی سکیم تیار کرنے کا بیان دے کر مشکل میں پھنس میں گئے ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے متنازعہ بیان پر نعیم الحق کی کلاس لے لی ، دیگر پارٹی راہنما?ں کی بھی شدید تنقید، نعیم الحق کو بیان پر وضاحت دینا پڑے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نعیم الحق نے ایک ٹاک شو میں الزام عائد کیا تھا کہ 2013کے عام انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ سابق آرمی چیف جنرل پرویز کیانی امریکہ اور سعودی عرب نے مل کر دیا تھا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے نعیم الحق کی شدید سرزنش کی اور انہیں بیان کی وضاحت کرنے کی ہدایت کی جبکہ بنی گالہ میں سینئر راہنما?ں کے ایک اجلاس میں بھی نعیم الحق کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ بطور پارٹی ترجمان انہیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ نعیم الحق نے شدید تنقید کے بعد اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل کیانی بارے بیان ان کی ذاتی رائے ہے جس سے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں۔ (ع ع)