پاکستان کی علاقائی امن کے حوالے سے کوششیں اور اقدامات کا مقصد علاقائی روابط کا فروغ ہے

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی برطانوی پارلیمانی وفد سے ملاقات میں گفتگو، انسداد دہشت گردی ، معاشی ترقی ، جمہوری استحکام کے حوالے سے پیش رفت بارے آ گاہ کیا، کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بھی بتایا

منگل 4 اپریل 2017 22:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے برطانیہ کے پارلیمانی وفد سے ملاقات میں گزشتہ چار سال کے دوران پاکستان کی جانب سے انسداد دہشت گردی ، معاشی ترقی ، جمہوری استحکام کے حوالے سے حاصل کی گئی اہم پیش رفت سے آ گاہ کیا۔انہوں نے ارکان پارلیمنٹ کو آگاہ کیا کہ پاکستان کی علاقائی امن کے حوالے سے کوششیں اور اقدامات کا مقصد علاقائی روابط کا فروغ ہے۔

انہوں نے برطانیہ کے ارکان پارلیمنٹ کو علاقائی سیاسی سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ مشیر خارجہ نے وفد کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے آگاہ کیا اور پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ تعلقات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے برطانیہ کے پارلیمانی وفد نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی ، وفد کنزرویٹو پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ جن میں رحمان چشتی ، نیگل ہیڈالسٹن مارک پاسے ،ہنری سمتھ ، میتھیو افورڈ روسٹن سمتھ شامل ہیں۔

مشیر خارجہ نے اس موقع پر پاکستان کی جانب سے گزشتہ چار سال کے دوران انسداد دہشت گردی ، معاشی ترقی ، جمہوری استحکام کے حوالے سے کی گئی اہم پیش رفتوں کو اجاگر کیا۔انہوں نے ارکان پارلیمنٹ کو آگاہ کیا کہ پاکستان کی علاقائی امن کے حوالے سے کوششیں اور اقدامات کا مقصد علاقائی روابط کا فروغ ہے۔انہوں نے برطانیہ کے ارکان پارلیمنٹ کو علاقائی سیاسی سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔

مشیر خارجہ نے وفد کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے آگاہ کیا اور پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ تعلقات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ اجلاس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت ، سرمایہ کاری ، عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے حوالے سے طریقہ کار پر بھی گفتگو کی گئی۔

وفد نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کے حوالے سے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے پاکستان کی جانب سے عالمی امن اور سلامتی اور خطے کے استحکام کے حوالے سے خدمات کو تسلیم کیا گیا۔ وفد نے پاکستانی تارکین وطن کا برطانیہ میں کردار کے حوالے سے تعریف کی اور پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے حوالے سے اقدامات پر زوردیا۔ برطانیہ کا پارلیمانی وفد 2سی8اپریل تک پاکستان کے دورے پر ہے۔ (وخ)