بھارت کے ساتھ مقبوضہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتے ہیں ،آرمی چیف

پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے ، پاکستان خطے اور افغانستان میں امن واستحکام کیلئے مثبت کردار ادا کررہا ہے جنرل قمر جاوید باجوہ کا برطانوی تھنک ٹینک انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار سٹریٹجک سٹڈیزاوررائل یونائٹیڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ سے خطاب، آرمی چیف نے علاقائی ، عالمی سلامتی کی صورتحال ، چیلنجز اور حکمت عملی پر روشنی ڈالی برطانوی تھنک ٹینک نے قیام امن اور استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا ،شرکاء نے آرمی چیف کے مختلف امور پر تفصیلی اظہار خیال کی تعریف کی ، آئی ایس پی آر

منگل 4 اپریل 2017 23:18

راولپنڈی/لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے ،بھارت کے ساتھ مقبوضہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتے ہیں، پاکستان خطے اور افغانستان میں امن واستحکام کیلئے مثبت کردار ادا کررہا ہے ۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی تھنک ٹینک انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار سٹریٹجک سٹڈیز میں خطاب کیا۔

آرمی چیف نے علاقائی ، عالمی سلامتی کی صورتحال ، چیلنجز اور حکمت عملی پر روشنی ڈالی ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں سلامتی کی صورتحال اور افغان امن عمل کے خطے اور عالمی سطح پر اثرات سے شرکاء کو آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں سے شرکاء کو آگاہ کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خطے میں اقتصادی راہداری کی وجہ سے معاشی سرگرمیوں کے امکانات کو بھی اجاگر کیا ۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے، بھارت کے ساتھ مقبوضہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتے ہیں ۔برطانوی تھنک ٹینک نے قیام امن اور استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا ۔شرکاء نے آرمی چیف کے مختلف امور پر تفصیلی اظہار خیال کی تعریف کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی تھنک ٹینک رائل یونائٹیڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ سے بھی خطاب کیا اورکہاکہ پاکستان خطے اور افغانستان میں امن واستحکام کیلئے مثبت کردار ادا کررہا ہے۔

آرمی چیف نے خطے میں اقتصادی ترقی کیلئے سی پیک سے متعلق اظہار خیال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امن واستحکام کیلئے پاک فوج کی خدمات ،سیکورٹی چیلنجزاورخطے کی جغرافیائی وسیاسی صورتحال پر اظہار خیال کیا۔فورم نے امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی شراکت کا اعتراف کرتے ہوئے آرمی چیف کا کھل اظہار کرنے کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :