پی پی جھنگ 78 سے منتخب رکن اسمبلی مسرور نواز جھنگوی کی اہلیت کو چیلنج کر دیا گیا

منگل 4 اپریل 2017 23:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)لاہور ہائیکورٹ نے پی پی جھنگ 78سے منتخب رکن اسمبلی مسرور نواز جھنگوی کی اہلیت کیخلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جواب طلب کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ جھنگ کے حلقہ پی پی 78سے منتخب رکن اسمبلی مسرور نواز جھنگوی پر17 مقدما ت درج ہیںجبکہ ان کا نام فورتھ شیڈول میں بھی شامل ہے ۔ استدعا ہے کی کہ مسرور نواز جھنگوی کو نا اہل قرار دیا جائے ۔ فاضل عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :