نیب لاہور نے کروڑوں کے فراڈ میں مطلوب حالی موٹرز سکینڈل کے مرکزی ملزم شفیق حالی کو گرفتار کرلیا

منگل 4 اپریل 2017 23:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)نیب لاہور نے کروڑوں کے فراڈ میں مطلوب حالی موٹرز سکینڈل کے مرکزی ملزم شفیق حالی کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم پر شہریوں کو گاڑیاں دلوانے کے نام پر ایڈوانس رقم جمع کرانے کے عوض خطیر رقم لوٹنے کا الزام ہے جبکہ ملزم پر 150 سے زائد شہریوں کو 3 کروڑ پچاس لاکھ سے زائد رقم سے محروم کرنے کا الزام بھی ہے۔

(جاری ہے)

نیب لاہور کے مطابق ملزم نے شہریوں کو 2 سے 3 لاکھ ایڈوانس رقم لے کر گاڑیاں دینے کا فراڈ کیا۔ اور اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کو 15 سے 20 دن میں صرف 12 ہزار ماہانہ اقساط پر گاڑی دینے کا وعدہ بھی کیا تھا جبکہ شریوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگا کر شفیق حالی جون 2016ء سے فرار تھا۔ جبکہ ملزم نے 2015ء سے شہریوں سے ایڈوانس رقم لینا شروع کیں۔ جبکہ نیب لاہور نے اس سے پہلے ملزم شفیق حالی کے پارٹنر نعیم عرفان اور حالی موٹرز کے کیشیئر اعظم کو پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے۔ (علی)

متعلقہ عنوان :