آئی جی سندھ کے لیے اے ڈی خواجہ بحال

سندھ ہائی کورٹ نے نئے آئی جی سردارمجیددستی کوفوری چارج چھوڑنے کاحکم دیدیا

پیر 3 اپریل 2017 20:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء)سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کے لیے اے ڈی خواجہ کوبحال کردیاسردارمجیددستی کوفوری چارج چھوڑنے کاحکم ،تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اخترپرمشتمل 2رکنی بینچ نے آئی جی سندھ کوعہدے سے ہٹانے کے خلاف دائردرخواست کی سماعت کرتے ہوئے اے ڈی خواجہ کوفوری طورپرآئی جی سندھ کے عہدے پربحال کرتے ہوئے نئے لگائے جانے والے آئی جی سندھ سردارعبدالمجیددستی کوفوری چارج چھوڑنے کاحکم دیاہے عدالت نے اپنے حکم میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کوہٹانے کے متعلق حکومت کانوٹیفیکشن منسوخ کرتے ہوئے قراردیاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کسی بھی اہم عہدے پرتعیناتی کے لیے کابینہ کے اجلاس میں منظوری لیناضروری ہے جبکہ اے ڈی خواجہ کوہٹاناسندھ ہائی کورٹ کی جانب سے 28دسمبر2016ء کے فیصلے کی خلاف ورزی کی گئی ہے مذکورہ فیصلے میں کہاگیاتھاکہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو سندھ ہائی کورٹ کوآگاہ کئے بغیرنہیں ہٹایاجائے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میںعدالت نے باقاعدہ حکم امتناعی بھی جاری کیاتھا۔

متعلقہ عنوان :