وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے بھتیجے علی عباس کو برین ہیمرج ، انتہائی نگداشت وارڈ میںمنتقل

پیر 3 اپریل 2017 21:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء)وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے بھتیجے علی عباس کو برین ہیمرج ہو گیا جنہیں انتہائی نگداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بھتیجے اور محرم عباس شریف کے صاحبزادہ علی عباس لاہور میں واقع اپنے دفتر میں اپنے روز مرہ کے کاموں میں مشغول تھے کہ اچانک ان کی طبیعت ناساز ہو گی، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق علی عباس کو برین ہیمرج ہوا ہے، جنہیں انتہائی نگداشت وارڈ مین رکھا گیا ہے جہاں پر ڈاکٹر ان کا معائنہ اور طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ وقار)