آئی جی صلاح الدین محصود کی تقرری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

پیر 3 اپریل 2017 22:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء) انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخوا پولیس (آئی جی ) صلاح الدین محصود کی تقرری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیاہے ۔ عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ اور آئی جی کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آئی جی خیبرپختونخوا اختر علی شاہ کی نئے تعینات ہونے والے آئی جی صلاح الدین محصود کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی۔

اختر علی شاہ کے وکیل بیرسٹر مسرور نے عدالت کو بتایا کہ گریڈ 20 کے افسر کو آئی جی نہیں لگایا جاسکتا سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد 2016 کا بورڈ غیر قانونی تھا، نئے آئی جی کی پروموشن سپریم کورٹ نے غیرقانونی قرار دی تھی، صلاح الدین محصود کی تقرری کے پی کے پولیس آرڈیننس کے سیکشن 14 کی خلاف ورزی ہے،عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ اور آئی جی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 5 اپریل تک ملتوی کر دی۔