گرین منصوبہ فلاپ،قومی خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ،اسلام آباد کی خوبصورتی مرجھانے لگی

کروڑوں روپے کے لاکھوں پودے افسران کے گھروں میں سمگل کئے جانے کا انکشاف ملی بھگت سے افسران نے قیمتی پودوں کو رشتہ داروں،دوست اور اعلیٰ حکام کو بطور تحفہ بھیج دیئے پودوں کی چوری کا معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے، ذمہ داروں کو سخت سزا اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائیگا ،سی ڈی اے کا موقف

پیر 3 اپریل 2017 11:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اپریل ۔2017ء)وفاقی دارالحکومت میں گرین اسلام آبادکا منصوبہ فلاپ،گرین ایریا میں لگائے جانے والے مہنگے ترین کروڑوں روپے مالیت کے لاکھوں پودے افسران کے گھروں میں سمگل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، متعدد افسران نے ملی بھگت سے پودے اپنے اقرباء،دوست اور اعلی حکام کے گھروں میں بطور تحفہ بھیج دےئے ہیں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان، وفاقی دارالحکومت کے گرین ایریا،گارڈن باغیچوں میں مہنگے ترین پودوں کی ترسیل نہ کئے جانے سے سر سبز اسلام آباد مرجھانے لگا،تفصیلات کے مطابق رواں سال میں چےئرمین سی ڈی اے شیخ عنصر نے گرین اسلام آباد میں موسم بہار شجر کاری کا منصوبہ بڑے زور و شور سے شروع کیا جس کے مطابق اسلام آباد کے مختلف گارڈن،گرین بیلٹ اور پارکوں میں پھولدار اور دیگر مہنگے ترین پودوں کی ترسیل کی جانا تھی اس لحاظ سے اسلام آباد میں 3لاکھ سے زیادہ پودے لگائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ میٹرو پولیٹن اور سی ڈی اے کے شعبہ انوائرمنٹ کے اعلی افسران جن میں ڈی جی ،ڈپٹی ڈی جیز ڈائریکٹر ،ڈپٹی ڈائریکٹرز اورکچھ ریٹائر افیسرر شامل ہیں نے اپنے گھروں میں مہنگے ترین پودے غیر قانونی طریقے سے سجا رکھے ہیں ذرائع نے بتایا کہ ڈی جی انوائرمنٹ کے گھر میں گملوں سمیت سجائے جانے والے پودوں کی تعداد ہزاروں میں ہے اور ان کی قیمت کروڑ روپے سے زیادہ بنتی ہے جبکہ انوائرمنٹ کے 7دیگر افسران نے بھی کروڑوں کے مہنگے ترین پودوں کواپنے گھروں کی زینت بنا رکھا ہے ذرائع نے مزید بتایا کہ سی ڈی اے کے بعض ملازمین نے بھی یونینز کا سہارا لیتے ہوئے سرکاری نرسری میں اہم ترین پودوں کو غائب کر دیا ہے سی ڈی اے کی نرسری جہاں پر لاکھوں پودے رکھے جاتے تھے لیکن ملی بھت کرتے ہوئے ما سوائے سستے پودوں کے وہاں پر سب کچھ خالی کر دیا گیا ہے اس حوالے سے سی ڈی اے کے شعبہ ویجلینس کو متعدد تحریری و زبانی شکایات وصول ہوئیں لیکن اعلی افسران کے خلاف ایکشن لینے میں کوہتائی برتی جا رہی ہے اور ہر سال سی ڈی اے سے مہنگے ترین کروڑوں روپے کے پودے غائب کر دےئے جاتے ہیں اس حوالے سے سی ڈی اے کے ترجمان ڈائریکٹر تعلقات عامہ مظہر حسین سے موقف لیا تو انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حوالے سے چند معلومات حاصل ہوئی ہیں ہم نے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے جو فوری طور پر چوری کئے گئے پودوں کو تلف کرے گی اورجن جن افسران و ملازمین کے گھروں سے چوری کئے گئے پودے پکڑے گئے ایسے افسران و ملازمین کے خلاف نہ صرف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی بلکہ قیمتی پودوں کو فوری طور پر قبضے میں لیا جائے گا اور ذمہ داروں کو بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے

متعلقہ عنوان :