حکومت سندھ نے اے ڈی خواجہ سے انکی خدمات واپس لے لی ہیں،ترجمان سندھ پولیس

پیر 3 اپریل 2017 11:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اپریل ۔2017ء)ترجمان سندھ پولیس نے دفتر سے جاری ایک اعلامیئے میں کہا ہے کہ حکومت سندھ نے اے ڈی خواجہ سے انکی خدمات واپس لے لی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ عام طور پر روایت یہی ہے کہ کسی بھی وجہ سے آئی جی پولیس کی عدم موجودگی /عدم حاضری میں سی پی او میں موجود کسی سینئر پی ایس پی افسر کوسندھ پولیس کی کمانڈ سونپی ہے ۔

نے بتایا کہ مذکورہ پس منظر میں سردار عبدالمجید نے سندھ پولیس کے سربراہ کی حیثیت جملہ امور کا چارج سنبھال لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مذید کہا کہ اللہ تبارک وتعالی کے کرم سے سندھ پولیس کے تمام عہدوں اور فائل میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے اور تمام تمام ممبران اپنی اپنی ڈیوٹیاں قانون کے مطابق انجام دے رہے ہیں،، ترجمان نے کہا کہ اس امر کی تصدیق کی جاتی ہے کہ سردار عبدالمجید کا تعلق تیرھویں سی ٹی پی سے ہے اور انہوں نے سندھ میں رینج ڈی آئی جیز کے ساتھ ساتھ سندھ کے 13ضلعوں میں بحیثیت ایس ایس پی بھی فرائض انجام دیئے ہیں،،، وہ ایڈیشنل آئی جی بلوچستان بھی رہ چکے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ سینیارٹی کے لحاط سے سردار عبدالمجید، اے ڈی خواجہ سے سینئر ہیں۔