جنوبی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی،ایک اہلکارشہید

پیر 3 اپریل 2017 11:45

شوال(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اپریل ۔2017ء)جنوبی وزیرستان کے علاقے شوال میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز سکیورٹی فورسز کی گاڑی شوال کے علاقے کنڈغر میں معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ۔زخمی ہونیوالے اہلکار کو طبی امداد کے لئے آرمی کیمپ منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا اور اس دوران متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن سے تفتیش کی جاری ہے ۔