افغانستان سے پاکستان کے سرحدی علاقوں پرما رٹر گو لو ں سے حملہ

ایک دوکان مکمل تباہ ، کو ئی جا نی نقصا ن نہیں ہو ا

پیر 3 اپریل 2017 11:45

کرم ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اپریل ۔2017ء) افغانستان سے کرم ایجنسی میں چار مارٹر گولے داغنے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ مارٹر گولے حملے میں ایک دوکان مکمل تباہ ہو گئی ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز افغانستان کے صوبے پکتیا سے کرم ایجنسی شنگک اور کچ کینہ میں چار مارٹر گولے پھینکے گئے جس میں پہلا مارٹر گولہ ایک دوکان پر گرا جس کے نتیجے میں دوکان مکمل طور پر تباہ ہو گئی لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ دوسرا مارٹر گولہ مسجد کے قریب گرا اور وہاں پر بھی کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ مزید دو مارٹر گولے کچکینہ میں آبادی کے قریب قبرستان میں گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔