پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد آصف زرداری سے حساب مانگیں گے کہ انہوں نے سرے محل کیسے بنایا؟ ،عمران خان

کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے‘ جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرے گا، نواز شریف نے ہمیشہ ایمپائر کھڑا کرکے الیکشن لڑا‘ اقتدار میں آکر کرپشن ختم کریں گے ‘ قوم کو خوشخبریں دیتا ہوں ملک بدلنے والا ہے مغربی طاقتوں کی جانب سے مسلم ممالک کو آپس میں لڑنے کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے پاکستان کو اہم کردار ادا کرنا پڑے گا، تلہ گنگ میں جلسہ عام سے خطاب

پیر 3 اپریل 2017 11:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اپریل ۔2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مغربی طاقتوں کی جانب سے مسلم ممالک کو آپس میں لڑنے کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے پاکستان کو اہم کردار ادا کرنا پڑے گا۔ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد آصف زرداری سے حساب مانگیں گے کہ انہوں نے سرے محل کیسے بنایا؟ کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے‘ جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرے گا۔

نواز شریف نے ہمیشہ ایمپائر کھڑا کرکے الیکشن لڑا‘ اقتدار میں آکر کرپشن ختم کریں گے ‘ قوم کو خوشخبریں دیتا ہوں ملک بدلنے والا ہے۔ اتوار کے روز تلہ گنگ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ مسلمان ممالک میں شیعہ سنی کی لڑائی کروائی جارہی ہے بیرونی طاقتوں نے عراق‘ ایران اور عراق کویت کو آپس میں لڑوایا‘ اب وہی طاقتیں ایران اور سعودی عرب کو لڑوانے کی کوشش کررہی ہیں ہمیں مسلمانوں کو اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانامہ فیصلے کا سب کی طرح مجھے بھی جلدی سے انتظار ہے‘ نواز شریف ہمیشہ اپنا ایمپائر رکھ کر الیکشن لڑتے ہیں۔ نیوٹرل ایمپائر پہلی بار آپ کا کپتان لایا ہے انہوں نے کہا کہ 21 سال کی جدوجہد سے ملک کو بدلنے کی کوشش کی قوم کو خوشخبری دیتا ہوں ملک بدلنے والا ہے ۔ آج پاکستان میں اڑھائی بچے گندے پانی کی وجہ سے مرتے ہیں ہمارا ملک آج ایسا ہے تو ضروری نہیں کہ ایسا ہی رہے گا ہم اسے بدلیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم کے پی کے میں تبدیلی لے کر آئے ہیں کے پی کے میں ادارے مضبوط کئے ہیں۔ پولیس سے سیاسی مداخلت ختم کرکے پولیس کو ٹھیک کیا ہے اور پولیس میں میرٹ پر بھرتیاں کی ہیں۔ کے پی کے میں ایک ایماندار آئی جی نے کرپشن ختم کردی۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر پنجاب اور سندھ کی پالیس کو بھی ٹھیک کریں گے۔ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو کرپشن سے روکا اس لئے ان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ عام آدمی کو سکول چاہئیں اور ہسپتال چاہئیں۔ کے پی کے میں غیر حاضر رہنے والے اساتذہ اور وہ اساتذہ جو اچھا نتیجہ نہیں دے سکے ہیں ان کو جرمانہ کیا ہے اور پہلی بار ناقص کارکردگی دینے والے اساتذہ کے 19 کروڑ کاٹے ہیں جن مین سے 18 کروڑ ان اساتذہ کو دیے ہیں جنہوں نے محنت کی ہے۔ کے پی کے میں سزا اور جزا کا سلسہ شروع کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر ذاتی فائدہ لینے والے کرپٹ ہیں۔ ملک کا سب سے بڑامسئلہ کرپشن ہے اقتدار میں آکر اگر نواز شریف کی طرح ایک فیکٹری سے تین فیکٹریاں بنالی جائیں تو یہ کرپشن ہے شرجہیل میمن نے پانچ ارب کرپشن کی‘ ملک واپس آیا تو ایسے استقبال کیا جیسے ورلڈ کپ جیت کر آیا ہو‘ ڈاکٹر عاصم 480 ارب کی کرپشن کی ہو‘ آصف زرداری بتائیں کہ انہوں نے سرے محل کیسے بنایا‘ انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری اگر الیکشن لڑتے ہیں تو قطری شہزدے کا بندوبست کرلیں نواز شریف سے حساب مانگا تو قطری خط آگیا‘ ہر بات پر کہا کہ پیسے قطری نے دیے ہیں۔

پاکستان میں نوجوان پڑھ لکھ کر اور ڈگریاں لے کر بے روزگار ہیں۔ جب تک کرپٹ حکمرانوں کو شکست نہیں دیں گے ملک کی ترقی ممکن نہیں ہے۔ وزیراعظم پاکستان لوگوں کو کہتے ہیں پاکستان میں پیسہ لگائین اور خود پیسہ باہر لگاتے ہیں‘ زرداری اور نواز شریف کا پیسہ جائیدادیں بیرون ملک ہیں جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی لوگوں کو روزگار نہیں ملے گا۔