بھارت کا پاکستان پر عسکریت پسندوں کی مددکیلئے کشمیر ی نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اکسانے کا الزام

پاکستان کی سرپرستی میں دہشتگرد نہ صرف کشمیر بلکہ پورے بھارت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،ہماری سیکورٹی فورسزدہشتگردوں کے ساتھ اس طریقے سے نمٹ رہی ہیں جس طرح نمٹنا چاہیے اور وہ ضرور کامیاب ہونگی بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی لوک سبھا میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی

ہفتہ 1 اپریل 2017 17:57

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان پر عسکریت پسندوں کی مددکیلئے مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اکسانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سرپرستی میں دہشتگرد نہ صرف کشمیر بلکہ پورے بھارت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،ہماری سیکورٹی فورسزدہشتگردوں کے ساتھ اس طریقے سے نمٹ رہی ہیں جس طرح نمٹنا چاہیے اور وہ ضرور کامیاب ہونگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان عسکریت پسندوں کی مدد کیلئے سوشل میڈیا کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کو اکسا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھاکہ ہماری سیکورٹی فورسز دہشتگردی کے ساتھ اسی طریقے سے نمٹ رہی ہیں جس طرح انھیں نمٹنا چاہیے اور وہ اس میں ضرورکامیاب ہونگی ۔

بھارتی وزیر داخلہ نے کہاکہ شورش زدہ علاقوں کے نوجوانوں میں ایک نیا رجحان دیکھا گیا ہے کہ قریبی دیہاتوں کے نوجوان سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جاری جھڑپ والی جگہ پہنچ کر عسکریت پسندوں کو فرار کرانے کیلئے پتھرائو کرتے ہیں۔ میں نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کی طرف سے گمراہ نہ ہوں ۔واٹس اپ اور فیس بک کی طرح کچھ سوشل میڈیا اپیلی کیشنز نوجوانوں کو مقابلوں والے مقامات پر جمع کرنے کیلئے استعمال ہورہے ہیں یہ گروپ پاکستان میں مقیم ہیں۔ہماری سیکورٹی فورسز دہشگردوں کے ساتھ ویسا ہی کررہی ہیں جیسا انھیں کرنا چاہیے راجناتھ سنگھ نے الزام لگایا کہ پاکستان کی سرپرستی میں دہشتگرد نہ صرف کشمیر بلکہ پورے بھارت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔