پاک فضائیہ اور برطانوی ہم منصب کا ایف16 طیارہ اڑانے کا شاندار مظاہرہ

ہفتہ 1 اپریل 2017 20:46

․ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان اوربرطانوی ایئرچیف نے ایف 16طیارہ اٴْڑانے کامظاہرہ کیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئرچیف مارشل سہیل امان،برطانوی ایئرچیف مارشل سر اسٹیفن نے تقریب میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

پاکستان،برطانیہ کی فضائیہ کو جڑواں قراردینے کی تقریب مصحف ایئربیس میں ہوئی،اس موقع پر پاک فضائیہ کے ملٹی رول اسکواڈرن نمبر9اوربرطانوی رائل ایئرفورس اسکواڈرن جڑواں قرار دیاگیا،ایئرچیف سہیل امان اور برطانوی ایئر چیف نے ایف سولہ طیارے اڑانے کا بھی مظاہرہ کیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پاک فضائیہ کو قابل کمانڈرزنے دنیا کی بہترین فضائی فورسز میں لاکھڑا کیا اور پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو گیا ہے

متعلقہ عنوان :