حکومت کا ملک بھر میں قرآن کی کلاس اول سے چھٹی تک ناظرہ اور ساتویں سے ایف اے تک ترجمہ کیساتھ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

چاروں صوبوں نے حمایت کی یقین دہانی کرا دی،قومی اسمبلی اور سینیٹ سے جلد منظور کرایا جائیگا دینی مدارس میں دور حاضر کے مضامین پڑھانے چاہئے جس سے دہشتگری کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کریں ، بلیغ الرحمن

ہفتہ 1 اپریل 2017 20:49

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) وزیراعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پر ملک بھر میں بہت جلد اول جماعت سے چھٹی جماعت تک ناظرہ قران پاک اور ساتھویں سے بارہویں جماعت تک ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں میں لازمی کیا جار ہا ہے وفاقی کابینہ نے اس کی منظوری دے دی ہے جبکہ قومی اور سینٹ سے اس بل کو بھی منظور کروالیا جائے گا جبکہ تمام صوبوں نے اس پر عمل در آمد کر نے کی حامی بھر لی ہے ہمیں اپنے دینی مدارس میں دور حاضر کے مضامین پڑھانے چاہئے جس سے دہشتگری کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کریں ، پاکستان کا مستقبل مضبوط اور انتہائی شاندار ہے آن لائن کے مطابق یہ بات وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان نے جامعہ سلفیہ حاجی آباد میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے بطور مہمان خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دینی تعلیمی اداروں کو جدید تحقیق پر مبنی ایسا نظام متعارف کرانے کی ضرورت ہے جو معاشرے کو باصلاحیت اور ہنر مند افراد مہیا کرے اور اس کا واحد حل اسی میں مضمر ہے کہ ہم سب ان اعلی مقاصد کے حصول کیلئے تگ ودو کریں جو پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ اعلی تعلیم کا حصول محض مختلف تعلیمی شعبہ جات اور مضامین میںڈگریوں کے حاصل کرنے تک محدود نہیں ہونا چاہئے بلکہ فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ و طالبات اپنی جسمانی ، ذہنی قابلیت اور صلاحیت کے ساتھ ذاتی زندگی میں انقلاب لانے کے ساتھ ساتھ تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ ہماری آبادی کا بہت سا حصہ ان مدارس کی بدولت دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم حاصل کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ے پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے نوجوان نسل بلخصوص طلبہ و طالبات کو ایسی سوچ، فکر اور طرز عمل اپنانا چاہئے کہ جس سے ملک کو درپیش مسائل سے نہ صرف چھٹکارا حاصل ہو سکے بلکہ عالمی سطح پر بھی ایسی شناخت ملے جس پر پوری دنیا رشک کر سکے حکومت فروغ تعلیم کیلئے مثالی اقدام کر رہی ہے جو ایک نئی روشن صبح کی دلیل ہے اور اس اقدام سے نہ صرف جہالت کے اندھیرے ختم ہوں گے بلکہ پاکستان بہت جلد ترقی یافتہ اقوام کی صف میں بھی کھٹر ا ہوگا انہوں نے اس پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چھٹی سے دسویں جماعت تک مکی سورتین جبکہ گیارہویں سے بارہویں تک مدنی سورتیوں کا ترجمہ و تشریخ اور واقعات پڑھائے جائے گے تاکہ ہم بہتر انسان بناسکیں جنہوں نے امت مسلم کو لیڈ کرنا ہے بعد میں سالانہ امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئیے گے۔