وزیر داخلہ چوہدری نثارنے وفاقی دارالحکومت میں اپلائیڈ فار اور مشکوک نمبر پلیٹس کی حامل گاڑیوں کے داخلے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد ٹریفک پولیس کو غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کو 15 دنوں کی مہلت دینے کی ہدایت،بغیر رجسٹریشن گاڑی چلانا قانوناًجرم ، کئی سیکیورٹی مسائل بھی جنم لیتے ہیں اس لئے اس روش کی قطعا" اجازت نہیں دی جا سکتی،ترجمان وزارت داخلہ

ہفتہ 1 اپریل 2017 21:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں پر اپلائیڈ فار اور مشکوک نمبر پلیٹس کی حامل گاڑیوں کے داخلے کا نوٹس لے لیا۔ہفتہ کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں پر اپلائیڈ فار اور مشکوک نمبر پلیٹس کی حامل گاڑیوں کے داخلے کا نوٹس لیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کو غیر ریجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کو پندرہ دنوں کی مہلت دینے کی ہدایت کردی۔ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بغیر ریجسٹریشن گاڑی چلانا نہ صرف قانونا" جرم ہے بلکہ اس سے سیکیورٹی سے متعلقہ کئی مسائل جنم لیتے ہیں اس لئے اس روش کی قطعا" اجازت نہیں دی جا سکتی۔ معینہ مدت کے اختتام پر قانون شکنی کے مرتکب گاڑی مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی اور بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ ایسی گاڑیاں بلا تفریق و امتیاز بند کر دی جائیں گی۔