ملکی ،غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار میںکسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے،محمد نواز شریف

سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے جامع ضابطہ کار وضع اور مربوط پالیسی بنائی جائے، وزیراعظم کی تمام متعلقہ اداروںکو ہدایت

ہفتہ 1 اپریل 2017 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ملکی اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار میںکسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے، سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے جامع ضابطہ کار وضع اور مربوط پالیسی بنائی جائے۔ہفتہ کو وزیراعظم ہائوس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے تمام وزارتوں،متعلقہ ڈویژنزاور خود مختار اداروں کے سربراہوں کو ہد ایت کی ہے کہ وہ پاکستان میں کاروبار کی غرض سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے جامع ضابطہ کار وضع کریں اور مربوپالیسی بنائیں۔

وزیر اعظم ہائوس کے مطابق وزیر اعظم نے تمام وفاقی وزارتوں ،محکموں اور خواد مختار اداروں کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو لائسنس کے اجراء،سرمایہ کاری کیلئے اجازت دینے یا نہ دینے اور کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے سہولتوں کی فراہمی کیلئے جامع ضابطہ کار تیار کریں اور مربوط پالیسی بنائیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ سرمایہ کاری کیلئے سرٹیفکیٹس،اجازت ناموں اور منظوریوں کے نظام کو آسان بنایا جائے اور سرمایہ کاروں کیلئے تمام رکاوٹوں کو دور اور درخواستوں پر مقررہ وقت میں ضروری کاروائی عمل میں لائی جائے۔وزیر اعظم نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو کاروبار میںکسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے اور ایسا نظام وضع کیا جائے کہ سرمایہ کاروں کو کوئی مشکل نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :